کرناٹک کے وزیر ستیش جرکیہولی، ایم پی پرینکا جرکیہولی سمیت 18 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

تاثیر 09 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 ستمبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز کرناٹک میں 18 مقامات پر تلاشی لی۔ جن مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں ریاستی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر ستیش جرکیہولی، ان کی بیٹی اور ایم پی پرینکا جرکیہولی کی رہائش گاہ شامل ہیں۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔
ای ڈی کی ٹیموں نے متعدد مقامات پر بیک وقت تلاشی شروع کی۔ تفتیشی ایجنسی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت درج مقدمے میں مالی لین دین اور فنڈز کے مبینہ ترسیل کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ستیش جرکیہولی کی رہائش گاہوں کے علاوہ ان کی بیٹی پرینکا جرکیہولی کے احاطے کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ ایجنسی مبینہ طور پر بیرون ملک رقم کی منتقلی سے متعلق پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے۔