آسام کے شونت پور ضلع میں ٹرک اور ایکو گاڑی میں ٹکر ، پانچ افراد کی موت

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

شونت پور، 12 ستمبر:۔ آسام کے شونت پور ضلع میں بالی پاڑا کے قریب ایک بھیانک سڑک حادثے میں پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ قومی شاہراہ-15 پر ٹوبوکی جھار کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان آمنے سامنے زوردارٹکر ہو گئی۔پولیس کے مطابق، حادثے میں جان گنوانے والے نوجوانوں کی شناخت سنجے میش، لاٹومنی (پاپو) بورا، نین سوارگیاری، پرانجل بنیا اور ہربند (گووند) ہاجواری کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مہلوکین اوہنی پتھر بٹاباری علاقے کے رہنے والے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، دونوں گاڑیاں مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے ایکو گاڑی کو سامنے سے زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایکو گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔