شہری علاقوں میں داخل ہوا سیلاب کا پانی، چھتوں پر رہنے پر مجبور ہوئے لوگ

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 10 ستمبر: گنگا کے پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی سطح نے اب تباہ کن شکل اختیار کر لیا ہے۔ دیہی اور دیارہ علاقے ڈوبنے کے بعد اب سیلاب کا پانی بھاگلپور کے شہری علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے علاقے کے وارڈ نمبر 1، 9 اور 10 میں پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے۔
صورتحال اس قدر مخدوش ہے کہ گھروں کے نچلے حصے زیر آب آنے کے بعد کئی خاندان چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ شہری علاقوں میں گلیاں تالاب میں تبدیل ہو گئی ہیں اور معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ بچوں کے لیے خوراک، ادویات اور دودھ جیسی روزمرہ کی ضروریات کا حصول ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اس تباہی میں خواتین، بوڑھے اور چھوٹے بچوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ پانی میں گھومنے پھرنے پر مجبور ہیں۔