غیر قانونی آرا مل پر محکمہ جنگلات کی کارروائی ، لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑی اور سامان ضبط

تاثیر 14 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 14 ستمبر:محکمہ جنگلات نے پیر کے روز ضلع میں لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاون شروع کیا۔ سجور تھانہ کے تحت ملک پور گاؤں میں برسوں سے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایک بڑی آرا مل کو محکمہ کی ٹیم نے بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر زمی۔ دوز کر دیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاگلپور فاریسٹ ڈویڑن نے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپہ ماری کی۔ محکمہ جنگلات کی اس حیران کن کارروائی سے علاقے میں لکڑی کے اسمگلروں اور غیر قانونی مل چلانے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
محکمہ کے حکام کے مطابق اس غیر قانونی آرا مل سے لاکھوں روپے کی قیمتی شیشم اور ساگوان کی لکڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی آرا مل کا سامان اور درختوں کو کاٹنے کا بھی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔غیر قانونی آرا مل چلانے والوں کے خلاف بہار ووڈ سامل ایکٹ اور انڈین فاریسٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔