قاری امتیاز، نائب پر مکھ ساجد مظفر کے ہاتھوں مدرسہ نیازالعلوم پیغمبر پور کا سنگ بنیاد

تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تعلیمی و دینی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم
 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) مقامی بلاک حلقہ کے پیغمبر پور میں مدرسہ نیازالعلوم کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد قاری امتیاز و نائب پر مکھ ساجد مظفر  کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ داران، علماء کرام، معززین علاقہ اور بڑی تعداد میں مقامی افراد موجود رہے قاری امتیاز نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے میں دینی تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی و سماجی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مدرسہ نیازالعلوم کی نئی عمارت کی تعمیر سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات میسر ہوں گی۔ مدرسہ کے ذمہ داران نے کہا کہ تعمیراتی کام کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر مدرسہ کی ترقی، طلبہ کی کامیابی اور علاقے میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی موقع پر احتشام حیدر رضوی، محمد ارشاد، محمد سادان و سیکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے