لکھنؤ میں امریکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، 16 گرفتار

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 19 ستمبر: اتر پردیش کی لکھنؤ کمشنریٹ پولیس نے ہفتہ کے روز بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے سائبر فراڈ کے ایک معاملے کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس گروہ میں شامل کل 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں چار خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 36 لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمالی) امیت کمار آنند نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سائبر فراڈ کے اس معاملے کا انکشاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات علی گنج پولیس علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران ردھیا پلازا کے قریب ایک مشتبہ شخص نظر آیا۔ پولیس ٹیم نے اسے روک کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ ردھیا پلازا میں کام کرتا ہے۔