تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 11 ستمبر:بہار کے چیف سکریٹری پرتئے امرت کی صدارت میں جمعہ کے روز پٹنہ میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے “سیوا سنکلپ ابھیان” کے کامیاب نفاذ اور جامع تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری اور مختلف ریاستی محکمہ جات کے سکریٹری میٹنگ میں موجود تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام اضلاع کے افسران شامل ہوئے۔جائزہ کے دوران چیف سکریٹری نے مہم کے تمام 13 اہم اجزاء کی محکمہ وار صورتحال کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بروقت تیاریوں کو مکمل کریں۔
یہ مہم 17 ستمبر کی شام کو “آشیرواد کا دیا” پروگرام کے ساتھ شروع ہوگی، جس کے تحت ریاست کے ہر گھر میں اور ہر ضلع میں کم از کم 10 نمایاں اور علامتی عوامی مقامات پر اجتماعی شمع روشن کیے جائیں گے۔جیویکا، میونسپل باڈی اور عوامی تقسیم کے نظام کے ذریعے مستحقین میں دیے تقسیم کیے جائیں گے۔ دریں اثنا، “سیوا چترا” کے تحت، “وکست بھارت سنکلپ” کے تھیم پر پینٹنگ اور تقریری مقابلے 17 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

