تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کلو، 22 ستمبر: ضلع کلو کے علاقے آنی میں منگل کی صبح ایک بڑے سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح 3 بج کر 30 منٹ کے قریب نیگان-دھاری پور روڈ روٹ پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ایک کار میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
آنی سے ایم ایل اے لوکیندر کمار بھی حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے رام پور بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت راہل رانا (25)ولد جگدیش چند ،بال کرشن ولد ڈھیک رام ، وکاس عرف وکی ولد ہیرا سنگھ اور گنجن ولدرام پرکاش کے طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد جابو، پوسٹ آفس کرانا، تحصیل آنی، ضلع کلو کے رہائشی تھے۔
وہیں پوسٹ آفس کرانا تحصیل آنی کے جابوکے رہائشی موہن لال کا بیٹا سریش کمار (29) شدید زخمی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے رام پور بھیج دیا ہے۔

