تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
صنعا،16ستمبر:حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شمال مشرقی صوبے مارب کے علاقے میں واقع جبل حیلان کے قریب ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ترجمان حوثی فوج نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ملک اور عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کے پیشِ نظر یمنی مسلح افواج نے اللّٰہ کی مدد اور فضل سے ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جب وہ مارب گورنری کی فضائی حدود میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کارروائیوں کی حمایت میں دشمن کارروائیاں کر رہا تھا۔

