تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،16ستمبر:امریکی کانگریشنل بجٹ آفس (سی بی او) کے مطابق ایران کے خلاف کئی ماہ سے جاری جنگ پر امریکہ اب تک 38 ارب ڈالرز خرچ کر چکا ہے، جبکہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں اخراجات میں ہر ماہ مزید 3 ارب ڈالرز اضافے کا امکان ہے۔
سی بی او کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث 2027ء کی پہلی سہ ماہی میں امریکہ میں مہنگائی میں 0.5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے ہیں اور انہیں دوبارہ مطلوبہ سطح پر لانے میں تقریباً 5 سال لگ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 21 جولائی کو جنگ کے اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے تھے، جبکہ سی بی او کے تازہ تخمینے میں یکم اگست تک کے اخراجات شامل کیے گئے ہیں۔

