تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 19 ستمبر 2026 کو این ایس ایس پروگرام “اگر جل ہے تو کل ہے” کے تحت برونا گرام پنچایت اکوڑھی گولہ بلاک میں پانی کے تحفظ اور مناسب استعمال کے بارے میں ایک عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ںپروگرام کے دوران طلباء نے گاؤں والوں میں پانی کی اہمیت، پانی کے ضیاع کو روکنے، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی اور گاؤں والوں پر زور دیا گیا کہ پانی کا درست استعمال کریں اور آنے والی نسلوں کے لئے پانی کے ذرائع کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی برادری میں پانی کے تحفظ اور پانی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔ اس موقع پر طلباء نے “پانی بچاؤ، زندگی بچاؤ” اور “اگر جل ہے تو کل ہے” جیسے پیغامات کے ذریعہ شعور اجاگر کیا ۔ یہ پروگرام ڈاکٹر سید کلیم اختر کوآرڈینیٹر این ایس ایس پروگرام نارائن اسکول آف لاء گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار سہسرام کی رہنمائی میں ترتیب دیا گیا تھا ۔

