تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ٹوکیو، 21 ستمبر: ہندوستان اور جاپان منگل 22 ستمبر کو سوزوکی کپ میں مردوں کے ٹی 20 آئی میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ توچیگی صوبے کے سنو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا یہ تاریخی میچ ہندوستان-جاپان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز بھی کرے گا۔
یہ میچ صبح9:30 بجے سے کھیلا جائے گا اور اسے اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ چیمپئنزسیریز جیتنے کے بعدبھارتی ٹیم جاپان میں میدان میں اترے گی۔ یہ میچ جاپانی کھلاڑیوں کے لیے دنیا کی ٹاپ ٹی 20 ٹیموں میں سے ایک بھارت کے ساتھ کھیلنے کا بہترین موقع ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم بھی جاپان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے شاندار فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔
ہندوستان کے لیے کپتان شریئس ایئر کے علاوہ ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، جسپریت بومرا اور ایشان کشن سمیت کئی اہم کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گے۔ جاپانی کھلاڑیوں کو ہندوستانی ٹیم کی طرف سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

