تاثیر 04 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 4 ستمبر: نیپال میں ہندوستانی سفیر نوین سریواستو نے سیافروبیسی کے قریب واقع چلیمے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات بھارتی تکنیکی ٹیم کی جانب سے جاری تلاش اور بچاؤ کارروائی کا جائزہ لیا۔
سفیر نے بتایا کہ بھارتی تکنیکی ٹیم نیپالی فوج کے ساتھ مل کر چلیمے پاور ہاؤس کی سرنگ میں پھنسے افراد کی تلاش اور بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔ خصوصی آلات کی مدد سے بھارتی ٹیم سرنگ کے اندر تقریباً 100 میٹر تک پہنچ کر علاقے کا جائزہ لے چکی ہے۔
اب سرنگ میں مزید آگے بڑھنے کے لیے بھاری آلات اندر لے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سفیر کے مطابق سرنگ کے اندر زمین دلدلی نوعیت کی ہے اور حالات انتہائی مشکل اور خطرناک ہیں۔ اس کے باوجود بھارتی اور نیپالی ٹیمیں پوری ہمت اور عزم کے ساتھ امدادی کارروائی میں مسلسل مصروف ہیں۔

