تاثیر28 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
موری گاؤں (آسام)، 28 ستمبر: موری گاؤں ضلع کے لاہوری گھاٹ تھانہ علاقے کے موہماری پاتھار میں برہم پتر ندی میں پیش آئے کشتی حادثے کے بعد پانی میں ڈوبنے والے دو افراد کی دوسرے روز بھی تلاش جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ایک خاتون اور ایک مرد کی تلاش کے لیے مسلسل ریسکیو آپریشن چلا رہی ہے۔
واقعے کے مطابق لاہری گھاٹ پولیس تھانے کو اتوار کی رات تقریباً 7 بجے اطلاع ملی کہ برہم پتر ندی میں موہماری پتھار علاقے کے قریب ایک کشتی الٹ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی لاہری گھاٹ اور بھیلوگوری تھانوں کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اسی دوران موئیرا باری سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ 11 افراد ایک کشتی کے ذریعے قریب واقع چر (ندی کے درمیان موجود جزیرے) کے علاقے سے برہم پتر ندی پار کر رہے تھے۔ اسی دوران کشتی ندی میں پلٹ گئی۔

