این ایچ ۔31 پر مندر سے ٹکرایا ایل پی جی ٹینکر، گیس کا اخراج نہ ہونے کے سبب بڑا حادثہ ٹلا

تاثیر29 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار، 29 ستمبر:ضلع کے کرسیلا تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 واقع گوالٹولی کے قریب منگل کے روزایک بے قابو ایل پی جی گیس ٹینکر نے سڑک کے کنارے تقریباً 50 سال پرانے بابا بجرنگ بلی مندر سے ٹکرا گیا۔ اس خوفناک حادثے میں مندرکا کمپلیکس مکمل طورپرتباہ ہو گیا، اوراندر موجود مورتی کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے ٹینکرسے گیس کا اخراج نہیں ہوا، جس سے قومی شاہراہ پر ایک بڑا اور تباہ کن حادثہ ہونے بچ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر نوگچھیا سے آرہا تھا۔ گوالٹولی کے قریب ڈرائیور نے اچانک گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، اور ٹینکرمندر کی دیوار سے ٹکرا گیا۔ زوردار آوازسن کر آس پاس کے گاؤں کے سینکڑوں لوگ جائے وقوعہ پرجمع ہو گئے۔اور جائے وقوعہ پر کچھ دیر تک کہرام مچ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر ٹینکر کا والو خراب ہو جاتا یا گیس لیک ہو جاتی تو این ایچ 31 پر جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔