تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 ستمبر:وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ بھارت نے اب عالمی برادری کے سامنے واضح طور پر یہ بات رکھ دی ہے کہ دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور دہشت گردانہ واقعے کا کرارا جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کو ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر آج یہ باتیں کہیں۔
’من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بھارت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس (صفر برداشت) کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک سے لے کر ’آپریشن سندور‘ تک بھارت نے بار بار یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر دہشت گرد بھارت پر آنکھ اٹھائیں گے تو انہیں کرارا جواب دیا جائے گا۔

