تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 8 ستمبر۔ سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن قانون ساز کونسل رہ چکے محسن رضا کو اتر پردیش اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 8 اراکین کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے منگل کو اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سندیپ جین، ایٹا؛ انشومان سنگھ میسی، شاہجہانپور؛ سردار ہنپریت سنگھ بیدی، مظفر نگر؛ محمد اسلم، فتح پور؛ سردار پروندَر سنگھ، لکھنؤ؛ نیہا خان، امبیڈکر نگر؛ سید سراج عباس رضوی اور رومانہ صدیقی، لکھنؤ کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔
اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین محسن رضا اور دیگر اراکین کی مدتِ کار تین سال ہوگی۔

