مخالفین انتخابی شکست کا ٹھیکرا آئینی اداروں پر پھوڑنا بند کریں : سنجے نروپم

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 27 ستمبر : انتخابی کمیشن اور ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کو لے کر جاری سیاسی تنازع کے درمیان شیوسینا کے ترجمان سنجے نروپم نے مخالفین کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سمیت الیکشن کمشنروں کی تقرری اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا طریقہ آئین اور قانون میں طے ہے۔ اس لیے چیف الیکشن کمشنر سے 48 گھنٹے میں استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنا آئینی نظام اور جمہوری اداروں کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔