تاثیر 05 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 05 ستمبر: قومی راجدھانی نئی دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو منعقد ہونے والے پہلے آئی برکس سربراہ اجلاس 2026 میں 500 سے زائد ادارہ جاتی سرمایہ کار، پنشن فنڈز اور فیملی آفسز شرکت کریں گے۔منتظمین نے ہفتہ کو بتایا کہ ہندوستان کی برکس صدارت کے تحت نئی دہلی میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر (1000 ارب ڈالر) کے گلوبل سوورین کیپٹل سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس آئی برکس سربراہ اجلاس میں 500 سے زائد ادارہ جاتی سرمایہ کار، پنشن فنڈز اور خاندانی اثاثوں کا انتظام کرنے والے ادارے شرکت کریں گے۔

