ناندیڑ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے 2 لاکھ روپے کی امداد، تعزیت کا اظہار

تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 ستمبر: مہاراشٹر کے ناندیڑ میں جمعرات کو پیش آنے والے بھیانک سڑک حادثے میں شہریوں کی ہلاکت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے قریبی اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحتی فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ ناندیڑ کے بھوکر دھن میں جمعرات 10 ستمبر کو پیش آنے والے اس بھیانک سڑک حادثے میں 8 افراد کی موت ہوئی تھی۔ حادثے کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں حادثے میں شہریوں کی ہلاکت پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔