پولیس نے اننت ناگ میں 20 مقامات پر 13 مشتبہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سرینگر 12 ستمبر:اننت ناگ پولیس نے ہفتہ کے روز ضلع کے واگھاما علاقے میں 20 مقامات پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن کیا جس کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مربوط آپریشن کے دوران 13 مشتبہ منشیات فروشوں کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث مقامی نیٹ ورکس کی نشاندہی کرنا اور انہیں ختم کرنا اور سپلائی چین میں خلل ڈالنا تھا۔
اہلکار نے کہا کہ ضلع میں منشیات کی فروخت میں ملوث افراد اور نیٹ ورکس کے خلاف پائیدار اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کا حصہ تھا۔