اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر، بی جے پی پر اٹھے سوال

تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 ستمبر: اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹرپر حزب اختلاف کے رہنماوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا یاہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسے ایک سیاسی حملہ قرار دیا ہے، جس میں مرکزی دہلی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے پوسٹرز پر بی جے پی کی مذمت کی گئی ہے۔بدھ کو وسطی دہلی میں لگائے گئے پوسٹروں میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، اے اے پی کے سربراہ اروند کیجریوال کے ساتھ ساتھ اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، ادھو ٹھاکرے، تیجسوی یادو، ایم کے اسٹالن، اکھلیش یادو جیسے رہنماؤں پر طنز کیا گیا ہے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ پر طنز کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ امت شاہ کبھی بہادر بننا نہیں سیکھیں گے اور اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے۔