تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 15 ستمبر 2026 کی شام پولس کو اطلاع ملی کہ ہوٹل آپریٹر کی ملی بھگت سے ڈہری نگر تھانہ علاقہ کے اسٹیشن روڈ پر واقع انیس ہوٹل میں غیر قانونی جسم فروشی ہو رہی ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سب ڈویژنل افسر کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جسمیں سب ڈویژنل پولس افسر ڈہری 1 اور ڈہری نگر تھانہ کی پولس شامل تھی ۔ ٹیم نے رات گئے انیس ہوٹل پر چھاپہ مارا اور ایک کمرے میں ایک مرد اور چار خواتین کو قابل اعتراض حالت میں پایا، جسکو لیکر چار خواتین کے ساتھ ہوٹل کے منیجر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انکے پاس سے جنسی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی متعدد اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کئی افراد ہوٹل مینیجر کے ساتھ مل کر جسم فروشی کرانے کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے ۔

