تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 23 ستمبر: مدھیہ پردیش میں مانسون سیزن میں اب تک اوسطاً 34.2 انچ یعنی 869.3 ملی میٹر بارش درج ہو چکی ہے۔ یہ عام بارش کے مقابلے 91.5 فیصد ہے اور ریاست اب بھی معمول سے کم بارش کے زمرے میں ہے۔ اس دوران خلیج بنگال میں بننے والا ڈپریشن ا?گے بڑھ رہا ہے، جس کے اثر سے ریاست میں بارش کا ایک اور دور شروع ہو گیا ہے۔ 26 ستمبر تک کئی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ 26-25 ستمبر کو کچھ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ? موسمیات کے مطابق بدھ کو چھندواڑہ، سیونی اور بالاگھاٹ میں بھاری بارش کا الرٹ ہے۔ اس کے علاوہ بھوپال، رائسین، سیہور، راج گڑھ، ودیشا، اندور، دھار، علی راج پور، برہان پور، بڑوانی، کھنڈوا، کھرگون، جھابوا، اجین، نیمچ، ا?گر مالوہ، مندسور، شاجاپور، دیواس، رتلام، نرمدا پورم، بیتول، ہردا، گوالیار، گنا، شیوپوری، دتیا، اشوک نگر، مرینا، بھنڈ، شیوپور، جبل پور، کٹنی، نرسنگھ پور، منڈلا، ڈنڈوری، پانڈھرنا، ریوا، ستنا، سیدھی، سنگرولی، مئو گنج، میہر، شہڈول، امریا، انوپ پور، ساگر، پنا، دموہ، چھترپور، ٹیکم گڑھ اور نواڑی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

