تاثیر 02 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 2 ستمبر: چین نے نیپال کے رسوا گڑھی سے متصل اپنے کیرونگ ناکہ جانے والے زمینی راستے کو بدھ کی صبح 10 بجے سے مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب امدادی کارکن، راحت کا سامان، آلات اور بھاری مشینری سڑک کے راستے قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ سکیں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کا کام انجام دینا ممکن ہوگا۔ کاٹھمنڈو میں واقع چینی سفارت خانے کے مطابق پانی کی وجہ سے متاثر ہونے والی سڑک کے آخری حصے کو عارضی طور پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ اس سے بھاری مشینری کی آمدورفت بھی ممکن ہوگئی ہے۔

