اسکول میں نا مناسب سر گرمیوں کی اطلاع پر پہنچے استاد کوماری گولی ، پٹنہ ریفر

تاثیر28 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سیوان، 28 ستمبر:سیوان ضلع کے اندر تھانہ علاقے کے تحت واقع شیولی متھیا گاو?ں میں اسکول کے قریب سابق مکھیا پرتیبھا گری کے شوہر کشور کمار گری کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیاگیا۔ گولی ان کے کنپٹی میں لگی۔ نازک حالت میں انہیں صدر اسپتال سے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ شیولی متھیا گاو?ں کے قریب ایک اسکول کے ایک ٹیچر نے کشور کمار گری کو اسکول بلایا۔ استاد نے اطلاع دی کہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی ایک کمرے میں ہیں اور نا معقول حرکت میں ملوث ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کشور کمار گری اپنی بائک پر اسکول پہنچے اور دونوں سے پوچھ گچھ کرنے لگے۔ اسی دوران لڑکے نے اپنے کچھ دوستوں کو بلایا۔ ان کے ا?نے کے بعد لڑکا بھاگنے لگا۔ مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کیا۔ اسی وقت موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران کشور کمار گری کو ایک گولی ان کے کنپٹی پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور وہ زمین پر گر گئے۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی ٹیچر کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔ جائے وقوعہ کے آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ پولیس فائرنگ میں ملوث نوجوانوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس واقعے کی وجوہات اور ملزمین کی شناخت کے حوالے سے مختلف نکات پر تفتیش کر رہی ہے۔