تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 11 ستمبر 2026 کو ضلع کلکٹر روہتاس سہسرام شری دیپک کمار مشرا نے اپنے دفتر کے سیل میں “سب کا سمان-جیون آسان” مہم کے تحت ایک ضلع سطحی جنتا دربار کا انعقاد کیا، جس میں کل 80 (اسی) باشندگان سے انٹرویو لیا گیا ۔ انٹرویو کے حصے کے طور پر تمام درخواست دہندگان کی درخواستیں یعنی شری/شریمتی شاردا دیوی، گایتری پرساد پانڈے، صوبیدار گوسوامی، نریش سنگھ، دیا سنگھ، اشوک چوبے، چودھری سچیدانند پرساد سنہا، بالیسٹر سنگھ، رام دیال سنگھ، رام کمار پرساد، بنسروپن نونیا، فرقان احمد، اور اجئے کمار وغیرہم کو متعلقہ محکمہ روہتاس کے متعلقہ افسران کو بھیج دیا گیا، مزید کارروائی کے لئے روہتاس ضلع کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ تحقیقات اور قواعد کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں ۔

