مردوں کی اسکیٹ ٹیم نے کانسہ کا تمغہ جیتا، اننت جیت نروکا انفرادی فائنل میں پہنچ گئے

تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

آیچی ناگویا، 23 ستمبر: ہندوستانی شوٹر اننت جیت سنگھ نروکا، معراج احمد خان اور بھوتیگ سنگھ گل کی مردوں کی اسکیٹ ٹیم نے بدھ کے روز ایشین گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم نے 346 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہندوستان نے قازقستان کے ساتھ پوائنٹس پر برابر ہونے کے بعد شوٹ آف میںجیت درج کرکے کانسہ کا تمغہ جیتا۔
اننت جیت سنگھ نروکا نے مردوں کے انفرادی ا سکیٹ مقابلے کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے کوالیفیکیشنمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب وہ دوپہر 12.30 بجے ہونے والے فائنل میں تمغے کے لیے چیلنج کریں گے۔
یہ دن ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں انتہائی کامیاب رہا۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین کی اسکیٹ ٹیم نے بھی کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ رائزہ ڈھلوں، پریناز دھالیوال اور مہیشوری چوہان کی ٹیم 331 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ چین نے گولڈ میڈل اور قازقستان نے سلور میڈل جیتا۔
دو بار کی اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پستول کے انفرادی فائنل میں جگہ بنائی لیکن 181.1 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔