تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ناگپور، 15 ستمبر: راجستھان میں مقامی اداروں کے انتخابات میں اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور بی جے پی کی ترقیاتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ دعویٰ مہاراشٹر کے وزیر محصولات چندرشیکھر باونکْلے نے کیا۔ انہوں نے ناگپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں 318 میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں سے 239 مقامات پر بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی۔ چندرشیکھر باونکْلے نے کہا کہ بی جے پی کو بڑے پیمانے پر کامیابی ملنے والی ہے اور 10 میں سے 8 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر بی جے پی کے ہوں گے۔ تاہم بیکانیر اور اجمیر میں بی جے پی معمولی ووٹوں کے فرق سے پیچھے ہے۔

