دیہی ایس پی نے سمری اور سنگھواڑہ تھانے کا کیا اچانک معائنہ

تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) دربھنگہ دیہی ایس پی ساکشی کماری نے بدھ کی شام سمری اور سنگھواڑہ تھانے کا اچانک معائنہ کیا۔ دیر رات اچانک تھانے پہنچیں ایس پی نے پولیس کی کارکردگی، حفاظتی انتظامات، گشت اور ڈیوٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ احاطے کی صفائی، حوالات، مال خانہ اور مختلف ریکارڈز کا بھی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ایس پی نے حوالات کی صفائی اور تھانہ احاطے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ احاطے کو ہمیشہ صاف ستھرا اور منظم رکھنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ تھانے آنے والے لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے سن کر ضروری کارروائی کرنے کی بات کہی ایس پی نے زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمات کے فوری نمٹارے، فرار ملزمان کی گرفتاری اور علاقے میں باقاعدہ گشت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس افسران کو جرائم پر قابو پانے کے سلسلے میں خصوصی چوکسی برتنے اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کو کہا۔وہیں سمری تھانے کے معائنے کے دوران 112 کی گاڑی ہائی وے کے کنارے کھڑی ملی۔ گاڑی پر ڈیوٹی میں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔ اس پر دیہی ایس پی نے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے تھانہ انچارج اروند کمار سے پورے معاملے کی معلومات لی اور ضروری کارروائی کرنے کی بات کہی۔ایس پی نے واضح طور پر 112 ہنگامی سروس میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران موجودگی یقینی بنانے اور گاڑی کو مقررہ علاقے میں فعال رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے رات کے وقت پولیس گشت کو مزید مؤثر بنانے اور اہم سڑکوں و حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھنے کو کہا۔ ایس پی نے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ معائنے کے دوران پولیس اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریوں کے تئیں مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی۔ موقع پر سمری تھانہ انچارج اروند کمار، سنگھواڑہ تھانہ صدر بسنت کمار، اے ایس آئی نولیش کمار، پی ٹی سی مکیش کمار، سمری ایڈیشنل تھانہ انچارج ششی شنکر کمار، پی ٹی سی ستیش کمار سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار موجود تھے