تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 12 ستمبر: اے ٹی ایم کے ذریعے دھوکہ دہی سے رقم نکالنے کے معاملے میں دہلی پولیس نے کولکاتا سے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 62 اے ٹی ایم کارڈ، 10 سم کارڈ، 14 موبائل فون اور کارڈ کے ذریعے مالی لین دین میں استعمال ہونے والی آٹھ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینیں برآمد کی گئی ہیں۔ تینوں ملزمان بہار کے جہان آباد کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پر ایکسس بینک، کینرا بینک اور بندھن بینک کے اے ٹی ایم سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالنے کا الزام ہے۔ ان کی شناخت بھرت وشال، اندر جیت کمار اور وراج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
دہلی کے جنوب مغربی ضلع کے سائبر تھانے میں 3 ستمبر کو درج ایف آئی آر کی بنیاد پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی تھی۔ تحقیقات کے دوران جمعہ کو دہلی پولیس کی ایک ٹیم کولکاتا پہنچی۔ ٹیم میں سب انسپکٹر نیرج کاکرلیا کے علاوہ تھانے کے تین ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل تھے۔

