ویشکرما پوجا کے موقع پر 501 مزدروں اور راج مستری میں اوزار تقسیم

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

وشوکرما پوجا کے موقع پر پریتم ہارڈویئر اور ہری اوم ٹریڈرس کے زیر اہتمام جمعرات کو 501 مزدوروں اور راج مستریوں کے درمیان کام میں استعمال ہونے والے اوزار تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کی مہمان خصوصی بنولی پنچایت کی مکھیا سنجو کماری تھیں اس موقع پر پریتم ہارڈویئر کے پروپرائٹر بندیشور مہتو اور متھلانچل آئی ٹی آئی کے ڈائریکٹر آشیش کمار نے کہا کہ ہر سال ویشکرما پوجا کے موقع پر مزدوروں اور راج مستریوں کو کام کے اوزار فراہم کیے جاتے ہیں۔ راج مستریوں کو کنی، کرنی، تسلا، پھاوڑا، بیلچہ، ہتھوڑا، چھینی، پیچ کس، آری، پیمائش فیتہ، پانی کی سطح جانچنے کا آلہ، ساہول، رسی، بالٹی، اور دیگر ضروری اوزار دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد مزدوروں کے کام کو آسان بنانے کے ساتھ ان کی کارکردگی میں اضافہ کرنا اور ان کی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش مزدوروں کے تعاون سے ہی تعمیراتی کاموں کو رفتار ملتی ہے۔ اس لیے ان کے احترام اور سہولت کے لیے اس طرح کا پروگرام آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
مہمان خصوصی مکھیا سنجو کماری نے کہا کہ مزدور اور راج مستری معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے درمیان کام کے اوزار تقسیم کرنا ایک قابل ستائش پہل ہے۔ اس طرح کے پروگراموں سے مزدوروں کا احترام بڑھتا ہے اور انہیں اپنے کام میں سہولت ملتی ہے۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے لیے منتظمین کی ستائش کی۔اس موقع پر کیشو کمار، ہری اوم کمار، استاد سوجیت کمار، سریندر کمار، رام چندر مہتو، آشیش کمار، سنیل شاہ، چندیشور مہتو سمیت سیکڑوں کی تعداد میں مزدور اور راج مستری موجود تھے