تروینی گنج کی رکن اسمبلی سونم رانی اور جے ڈی یو کے بلاک صدر کمال خان کی سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سوپول (محمد ابوالمحاسن ( تروینی گنج اسمبلی حلقے کی رکن اسمبلی سونم رانی سردار اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے بلاک صدر کمال خان نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ودھان پریشد کے رکن جے ڈی یو کے سینئر رہنما للن سراف اور سکندر سردار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل، علاقے کی ترقی اور تنظیمی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران تروینی گنج اسمبلی حلقے سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ رکن اسمبلی سونم رانی اور بلاک صدر کمال خان نے علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور عوام سے وابستہ مسائل کے سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے بھی سیاسی و سماجی معاملات پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کی تلقین کی