کرناٹک کے ہبلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت بگڑی

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہبلی، 19 ستمبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہفتہ کے روز کرناٹک کے ہبلی میں واقع ایک نجی ہوٹل میں طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد ان کے ساتھ آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم ہوٹل میں ہی ان کا علاج کر رہی ہے۔ یہ اطلاع پارٹی ذرائع نے دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے امیت شاہ کو تقریباً دو گھنٹے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران دھارواڑ کے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو افسر بھونیش پاٹل نے امت شاہ کے قیام والے نجی ہوٹل کا دورہ کیا۔
ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق آرام کرنے کے بعد امت شاہ کے براہ راست دہلی روانہ ہونے کا امکان ہے۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہفتہ کے روز ان کے طے شدہ پروگرام بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے آج کے پروگرام منسوخ کیے جانے کی اطلاع ہے۔
امت شاہ جمعہ کی دیر رات خصوصی طیارے سے دہلی سے ہبلی ہوائی اڈے پہنچے تھے۔ اس کے بعد وہ ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
ہفتہ کے روز امت شاہ کو کے ایل ای ادارے کے نو تعمیر شدہ میڈیکل کالج اور اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔