تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 12 ستمبر: ضلع کے بابر گنج میں بی جے پی لیڈر اوما بھوشن تانتی قتل معاملہ میں پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کی کارروائی تیز کر دی ہیں۔ گذشتہ11 ستمبر کو اس واقعہ کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس پرمود کمار یادو نے ذاتی طور پر چارج سنبھالا اور جائے وقوعہ اور متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور واقعہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات اکٹھی کیں۔اس کے بعد انہوں نے پولیس حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں چھاپہ ماری اور اب تک کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی کی ہدایت پر کئی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں کلیدی ملزمین کی گرفتاری کے لیے ان کے مختلف ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

