تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 23 ستمبر: ضلع کے مجاہد پور تھانہ علاقے سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے ا?یا ہے، جہاں ایک خاتون اپنی دو معصوم بیٹیوں کے ہمراہ مشتبہ حالات میں لاپتہ ہو گئی ہے۔
واقعے کے بعد سے متاثرہ شوہر گہرے صدمے اور تشویش میں مبتلا ہے۔ پریشان حال شوہر نے اس سلسلے میں مجاہد پور تھانہ انچارج کو تحریری درخواست دے کر انصاف اور اپنے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
پولیس درخواست کی بنیاد پر معاملے کی چھان بین میں مصروف ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، مجاہد پور تھانہ علاقے کے مدن چک واقع اجیت ساہ کے مکان میں نیرج کمار سنہا کرائے پر رہتے ہیں۔ نیرج کمار سنہا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ان کی شادی 12 مئی 2021 کو ببر گنج تھانہ علاقے کے علی گنج ہریجن ٹولہ کے ساکن امیش داس کی دختر رنکی دیوی کے ساتھ ہوئی تھی۔
اس شادی سے ان کی دو معصوم بیٹیاں ہیں، جن کی وہ مدن چک واقع کرائے کے مکان میں پرورش کر رہے تھے۔ متاثرہ شوہر نیرج کے مطابق، گزشتہ 13 ستمبر 2026 کو ان کی اہلیہ رنکی سنہا دونوں بچیوں کو اپنے ساتھ لے کر گھر سے کہیں چلی گئی۔

