تاثیر 09 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دبئی، 09 ستمبر:پاکستان کی ٹاپ آرڈر بلے باز گل فیروزہ پر ہانگ کانگ کے خلاف خواتین ٹی-20 ایشیا کپ مقابلے کے دوران امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کی پاداش میں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور میں پیش آیا۔ بائیں ہاتھ کی کلائی کی اسپن گیند باز کیری چان کی باونس ہوتی گیند پر فیروزہ نے سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے سے نہ لگی اور اسٹمپ کے سامنے ان کے پیڈ سے جا ٹکرائی۔ آن فیلڈ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ قرار دے دیا۔

