تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
امرتسر، 16 اکتوبر: سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر جعلی ہوائی ٹکٹوں کے ذریعے شارجہ جانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پرواز سے قبل ٹکٹوں کی جانچ کے دوران 16 مسافروں کے ٹکٹوں اور دستاویزات پر شبہ ہونے کے بعد ایئر پورٹ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ تاہم، پوچھ گچھ کے بعد تمام مسافروں کو چھوڑ دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، امرتسر سے شارجہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے پہنچنے والے مسافروں کے ٹکٹوں کی معمول کے مطابق جانچ کی جا رہی تھی۔ اسی دوران 16 مسافروں کے ٹکٹوں میں گڑبڑی کا شبہ ہوا۔ اس کے بعد متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی اور مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

