تاثیر11 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کی ٹیم بہار ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اندل سنگھ ہائی اسکول شیرپور منیر پٹنہ میں منعقد ہونے والی 7ویں بہار اسٹیٹ منی بوائز (انڈر-12) ہینڈ بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے سہسرام سے روانہ ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہینڈ بال اسوسی ایشن کے صدر نریندر کمار رائے نے ٹیم کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھیلوں کے شائقین نے کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ منتخب ٹیم میں بھولا کمار (کپتان) پچپوکھری، نیرج کمار، انکش کمار، پون کمار، شیوم کمار، چنٹو کمار، منو کمار، سشیل کمار اور منا کمار شامل ہیں ۔ منیش کمار کو ٹیم منیجر اور پون کمار کو کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹیم کی روانگی کے موقع پر حکام نے امید ظاہر کی کہ ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی روہتاس ضلع کا نام روشن کریگی اور چیمپئن شپ ٹرافی کے ساتھ سہسرام واپس آئیگی ۔ سبھی کھلاڑی اس مقابلے کے لئے زبردست جوش و خروش دکھا رہے ہیں ۔

