تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، یکم اکتوبر: سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ایس ایس بی کی 56 ویں بٹالین جوگبنی اور جوگبنی پولیس کی ایف کور کی ایک ٹیم نے تکولیا بستی میں دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ جن کے پاس سے 10 گرام براون شوگر برآمد ہوئی۔واقعے میں ایک موٹر سائیکل اور دو اینڈرائیڈ موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ ایس ایس بی اور جوگبنی پولیس سرحدی پیلر نمبر 180/01 کے قریب اندرا نگر، کھجور باڑی-ٹکولیا روڈ پر مشترکہ گشت کر رہی تھی۔ ا?پریشن کے دوران ایک مشکوک اپاچی موٹر سائیکل کو سرحد سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر روکا گیا جس میں دو افراد سوار تھے۔ ملزمین کی تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران ڈرگ ٹیسٹنگ کٹ استعمال کرتے ہوئے 10 گرام براون شوگر برآمد ہوئی۔

