تاثیر24 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 24 اکتوبر: بھارتی فضائیہ کے قیام کے 94 سال مکمل ہونے کے موقع پر وارانسی کے نمو گھاٹ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ایئر شو ’ونگز اوور گنگا‘ کے دوسرے دن، ہفتہ کو آسمان پر شجاعت، بہادری اور سنسنی خیزی کے حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ لڑاکا طیاروں کی گرج اور حیرت انگیز فضائی فنکاری سے آسمان گونج اٹھا۔ سارنگ ہیلی کاپٹر ٹیم نے فضا میں ترنگے کی شکل بنا کر شائقین کو محظوظ کردیا۔ گنگا کے دونوں کناروں پر واقع گھاٹوں پر جمع لوگوں نے تالیوں اور ’ہر ہر مہادیو‘ کے نعروں کے ساتھ فضائیہ کے بہادر پائلٹوں کا حوصلہ بڑھایا۔

