افغانستان کی طالبان حکومت نے آئی سی سی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ماسکو، 6 اکتوبر: افغانستان نے اپنے چار طالبان عہدیداروں کی گرفتاری کے لیے جاری کیے گئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، ’’چاروں سینئر طالبان عہدیداران کی گرفتاری کے وارنٹ کو وہ تسلیم نہیں کرتے۔ وہ نہ تو اس عدالت اور نہ ہی اس کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔‘‘
مجاہد نے کہا، ’’افغانستان آئی سی سی نام کی کسی بھی عدالت کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے فیصلوں کو کوئی اہمیت دیتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے رہنماؤں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے جس کے لیے کوئی عدالت انہیں گرفتار یا سزا دے سکے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’افغانستان اپنے قانونی نظام میں اسلامی قانون کے اصولوں کی پیروی کرتا ہے۔ افغانستان اسلامی شریعت اور اپنی عدالتوں کے فیصلوں کا پابند ہے، نہ کہ خفیہ ایجنسیوں یا نام نہاد عدالتوں کے فیصلوں کا۔‘‘