بریانی پر تبصرے کو لے کربدرالدین اجمل کا رقیب الحسین پر نشانہ

تاثیر2 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 2 اکتوبر: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے بریانی سے متعلق کانگریس رہنما رقیب الحسین کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حسین نے پیدائش سے ہی بریانی نہیں ،بلکہ خشک مچھلی کھائی ہے۔
اجمل نے کانگریس رہنما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حسین غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے ان کے لیے بریانی کھانا ممکن نہیں تھا۔ اس دوران اجمل نے حسین کے خلاف سخت اور قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے۔
اجمل کے اس بیان کے بعد ناگاؤں لوک سبھا ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران سیاسی بیان بازی مزید تیز ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے حسین نے آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما کے ایک تبصرے کے جواب میں بریانی کا ذکر کیا تھا۔