ہتک عزت کے معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کرنیل سنگھ کی عرضی خارج

تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اکتوبر: دہلی کی راؤز ایونیو عدالت کی سیشنز کورٹ نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کرنیل سنگھ کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے خلاف دائر مجرمانہ ہتکِ عزت کے معاملے میں مجسٹریٹ کورٹ کے ذریعے نوٹس لینے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ اسپیشل جج روبی نیرج کمار نے کرنیل سنگھ کی عرضی خارج کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے رواں سال 3 جولائی کو کرنیل سنگھ کی عرضی پر سابق وزیر ستیندر جین کو نوٹس جاری کیا تھا۔ کرنیل سنگھ نے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو سیشنز کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔29 مئی کو مجسٹریٹ کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی جانب سے کرنیل سنگھ کے خلاف دائر مجرمانہ ہتکِ عزت کی عرضی پر سماعت کا نوٹس لیا تھا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پارس دلال نے کرنیل سنگھ کو 6 جون کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ کرنیل سنگھ نے اسی حکم کو سیشنز کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔کیا ہے معاملہ؟ستیندر جین نے مجسٹریٹ کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں کہا ہے کہ کرنیل سنگھ نے 19 جنوری 2025 کو ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے تھے۔