تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 8 اکتوبر: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ یوگی نے جمعرات کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پدم شری‘ نانا پاٹیکر کا انتقال فن کی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ نانا پاٹیکر نے اپنی غیر معمولی اداکاری سے ہندوستانی سنیما کو مالا مال کیا۔ انہوں نے اپنی سماجی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کے تئیں اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا۔

