ایس آئی آر پر کانگریس دوہرا معیار اپنا رہی ہے، بی جے پی ترجمان نوناتھ بان کا الزام

تاثیر10 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 10 اکتوبر:بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نوناتھ بان نے ہفتہ کو کانگریس پر انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے معاملے میں دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مختلف ریاستوں میں ایک ہی انتخابی عمل کے بارے میں الگ الگ مؤقف اختیار کررہی ہے، اس لیے پارٹی کو اپنے سابقہ مؤقف پر غور کرنا چاہیے۔ نوناتھ بان نے ممبئی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رویے پر سوال اٹھائے اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کا دفاع کیا۔
نوناتھ بان نے کہا کہ جب کیرالہ میں ایس آئی آر کا عمل جاری تھا تو کانگریس کے سینئر رہنما رمیش چنیتھلا نے اس کی ستائش کی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کیرلم میں یہی عمل درست اور قابل تعریف تھا تو مہاراشٹر میں اسے غلط کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق کانگریس ایک ہی انتخابی طریقہ کار کے بارے میں ریاستوں کے لحاظ سے اپنا مؤقف تبدیل کررہی ہے، جو اس کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔