تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور،30اکتوبر:شہر کو جام کے مسئلے سے نجات دلانے والے زیر تعمیر بھولاناتھ پل اوور برج اور فلائی اوور پروجیکٹ کے کام میں تیزی آگئی ہے۔ میرجان ہاٹ شیتلا استھان چوک کے قریب زمین کے حصول کا مسئلہ حل ہونے کے بعد تعمیراتی کام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ زمین کے حصول کے لیے 15 کروڑ روپے معاوضے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق چھٹھ پوجا کے فوراً بعد متاثرہ حصے میں پیلر کی تعمیر کا کام تیز کردیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 41 پیلر تعمیر کیے جانے ہیں، جن میں سے 37 کا کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ 33 پیلرو ں کو آپس میں جوڑنے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

