تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور،30اکتوبر: خلیج بنگال سے اٹھنے والے سمندری طوفان ارنب کے اثرات بھاگلپور ضلع میں نمایاں ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے ہورہی بارش اور تیز ہواو?ں کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں دھان کی تیار فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہوا کے سبب کھیتوں میں کھڑی فصلیں زمین پر گر گئی ہیں، جس سے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
ضلع کے بیشتر علاقوں میں دھان کی فصل پک کر تیار ہوچکی تھی اور کئی مقامات پر کٹائی کی تیاریاں جاری تھیں۔ ایسے میں بارش اور تیز ہواو?ں نے کسانوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ فصل زمین پر گرنے سے بالیوں سے دانے جھڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے اناج کے خراب ہونے اور سڑنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

