تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 اکتوبر: دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی حکومت کے وزرا اور اسمبلی اسپیکر نے چاندنی چوک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بھگوان شری رام سے ان کی بہترین صحت اور دراز عمر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد، دہلی کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمت کا جذبہ اسی توانائی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتا رہے۔دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے بھی پروین کھنڈیلوال کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بہترین صحت اور طویل عمر کی تمنا کی۔ ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بھی رکن پارلیمنٹ کو ان کے یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی سادہ طبیعت، محنت اور عوامی خدمت کے تئیں لگن کو سراہا۔ انہوں نے واہے گرو جی سے پروین کھنڈیلوال کی اچھی صحت، دراز عمر اور خوشحالی کے لیے ارداس کی اور مسلسل عوامی خدمت کرتے رہنے کی دعا کی۔

