جموں و کشمیر میں ڈینگو کے معاملات ایک ہزار سے تجاوز کر گئے

تاثیر9 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 09 اکتوبر: جموں و کشمیر میں ڈینگو کے معاملات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 1004 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں جموں ضلع سب سے زیادہ متاثر ہے، جبکہ ڈوڈہ ضلع 143 معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔محکمہ اسٹیٹ ملیریا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 297 افراد کی جانچ کی گئی، جن میں سے 59 افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔ ان میں جموں میں 29، ڈوڈہ میں 23، سانبہ میں دو، جبکہ ریاسی، پونچھ، رام بن اور کشتواڑ میں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا۔ ایک معاملہ دیگر ریاست سے آنے والے شخص کا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع میں اب تک 560، ڈوڈہ میں 143 اور سانبہ میں 134 معاملات درج کیے جا چکے ہیں۔ سانبہ میں ڈینگو سے ایک مریض کی موت بھی ہوئی ہے۔